حکومت کسان طبقے کی سماجی و اقتصادی حالت حکومت بہتری لانے کیلئے وعدہ بند: ہانجورہ

جموں/زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے تمام مسائل سے باخبر ہے اور کسانوں کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتر ی لانے کے لئے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیرنے ان باتوں کا اظہار آج یہاں مختلف وفود بشمول آل جموںوکشمیر کسان یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وفود کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو محکمہ کی سکیموں میں شامل کیا جائے گا۔میٹنگ کے دوران کسانوں نے بیجوں اور کھادوں کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات بھی اُجاگر کئے ۔علاوہ ازیں انہوں نے کسان کریڈٹ قرضوں کو معاف کرنے اور کراپ انشورنس سکیم کی عمل آوری کا بھی مطالبہ کیا۔ہانجورہ نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُبھارے گئے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وزیرنے کہا کہ حکومت کسانوں کی بہبودی کے لئے سوئیل ہیلتھ کاڈ سکیم ،فصل بیمہ یوجنا اور پردھان کرشی سینچائی یوجنا شروع کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی ان کی دہلیز پر کاشتکاری کے جدید طور طریقوںسے روشناس کرانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں