اسٹوکس ہندوستان کے خلاف لارڈس ٹیسٹ سے باہر

لندن/ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس چھ اگست کو بار تنازعہ کیس میں سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے جس کی وجہ سے وہ ہندستان کے خلاف لارڈس ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔اسٹوکس کو چھ اگست کو برسٹل کراؤن کورٹ میں سماعت کے لیے پیش ہونا ہے ۔انگلینڈ کے 26 سالہ کھلاڑی فی الحال نیوزی لینڈ کے دورے پر قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور پیر کو صبح بھی ویڈیو لنک سے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے لئے پیش ہوئے ۔برسٹل میں ایک بار کے باہر شراب پی کر مارپیٹ کرنے کے سبب اسٹوکس کے خلاف قانونی معاملہ چل رہا ہے ۔اس مقدمے کی سماعت قریب ایک ہفتے تک چلے گی۔انگلش کھلاڑی کو گزشتہ سال 25 ستمبر کے اس واقعہ کے سبب ایشز سریز سے بھی باہر کر دیا گیا تھا لیکن اس مہینے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ان کی انگلش ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ اسٹوکس کے علاوہ دو دوسرے شخص ریان علی اور ریان ہیل بھی گذشتہ ماہ برسٹل مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے خود کو بے قصور بتایا تھا۔امبارگو نائٹ کلب کے باہر ہوئے اس بار تنازعہ میں اسٹوکس نے ایک 27 سالہ شخص کو مبینہ طور پر بری طرح مارا پیٹا تھا جس میں اس شخص کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی تھی۔اس ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی ایلیکس ہیلز بھی موجود تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں