ہندوستانی خاتون ٹیم آسٹریلیا سے آٹھ وکٹ سے ہاری

بڑودہ/ سلامی بلے باز نکول بولٹن ناٹ آؤٹ 100 کی سنچری اور بولر جیس جوناسین 30رن پر چار وکٹ کی کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے میزبان ہندستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو یہاںکل پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آٹھ وکٹ سے یکطرفہ انداز میں شکست دے دی۔آئی سی سی خاتون چمپئن شپ کے تحت کھیلی جا رہی سیریز کے پہلے ون ڈے میں ہندستانی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے وہ مقررہ 50اوور میں 200رن ہی بنا سکی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 32.1اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 202رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔اس سے آسٹریلوی ٹیم کو دو پوائنٹس ملے ۔آسٹریلوی اننگز میں سلامی بلے باز بولٹن نے101گیندوں میں 12 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 100رنز کی بہترین اننگز کھیلی جو 29سالہ کھلاڑی کی ون ڈے میں پانچویں سنچری ہے ۔ان کے علاوہ ایلسا ہیلی نے 38، کپتان مینگ لیننگ نے 33 اور ایلسی پیری نے ناٹ آؤٹ 25 رنز بنائے ۔ہندوستان کی طرف سے شکھا پانڈے محض ایک وکٹ نکال سکیں۔اس سے پہلے ہندستانی اننگز میں اوپننگ آرڈر کی بلے بازوں نے مایوس کیا اور اوپنر پونم راوت کے 37رن کے بعد کوئی کھلاڑی خاص رنز نہیں بنا سکی۔ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ اسی میدان پر 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں