انگلش پریمئر لیگ : چیلسی کی ایک اور فتح ، ٹاپ فور کیلئے فیورٹ

لندن /انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چمپئن چیلسی نے اپنے 30ویں میچ میں تنزلی کی شکار کرسٹل پیلس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی 5 ویں پوزیشن مستحکم بنالی۔ دیگر میچز میں لیسٹرز سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ بورم کو 4-1 گول سے نیو کیسل نے بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد سائوتھ ہمپٹن کو 3-0 گول سے ایوارٹن نے براٹھن کو 2-0 گول سے برنلے نے ویسٹ ہیم کو 3-0 گول سے شکست دی‘ جبکہ ہیڈرز فیلڈ اور سوانسی سٹی کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابررہا۔ چیلسی اور کرسٹل پیلس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں برازیلین اسٹرائیکر ویلین نے 25ویں منٹ پراپنی انفرادی کوشش سے گول کرکے چیلسی کو برتری دلادی۔ 8منٹ بعد چیلسی کے ایک حملے کو ناکام بنانے کی کوشش میں کرسٹل پیلس کے دفاعی کھلاڑی کیلے کے پائوں سے گیند ٹکرا کر ٹینٹ میں چلی گئی اس طرح اس دوران گول کی وجہ سے چیلسی کو2-0 گول کی برتری حاصل ہوگئی۔ اسی اسکور پر ہاف ٹائم ہوا۔ دوسرے ہاف میں کرسٹل پیلس نے سخت مزاحمت کی اس طرح انجری ٹائم میں کرسٹل پیلس کے وان آن ہولٹ نے گول کرکے اپنی ٹیم کے شکست کے خسارے کوکم کرکے 2-1 کردیا۔ اس فتح سے چیلسی 56 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب 2016 کی فاتح لیسٹرزم سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ بورم وچ کو 4-1 گول سے مات دی۔ ایک گول کی برتریی کے باوجود ویسٹ بورم یکطرفہ شکست سے بچ نہ سکی۔ 8ویں منٹ پر رونڈن نے ویسٹ بورم کو برتری دلادی۔ 21ویں منٹ پر لیسٹرز سٹی کے وار ڈی نے اسکور لیول کیا۔ اسی اسکور پر ہاف ٹائم ہوا۔62ویں منٹ پر لیسٹرز سٹی کے اسٹار ریاض سحرز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ ایناچو نے 76 اور ابورا نے انجری ٹائم میں گول کرکے لیسٹرز سٹی کو 4-1 گول سے فتح دلادی۔ پوائنٹس ٹیبل پر لیسٹرز سٹی کی 8ویں پوزیشن ہے۔ نیو کیسل نے کینڈے کے 2 گول کی بدولت سائوتھ ہمپٹن کو 3-0 گول سے قابو کیا۔ پہلا گول کینڈے نے دوسرے منٹ میں بنایا۔ 29 ویں منٹ پراس نے اسکور 2-0کردیا۔ 57ویں منٹ پر نیو کیسل کے رچی نے اسکور 3-0 کردیا۔ ایک اور یکطرفہ مقابلے میں برنلے نے ویسٹ ہیم کو 3-0 گول سے ہرادیا۔ تینوں گول کھیل کے آخری 30منٹ میں ہوئے۔ 66ویں منٹ پر برناس نے برنلے کو برتری دلادی۔ 70 اور 81ویں منٹ پر ووڈ نے پے در پے 2گول کرکے برنلے کو 3-0 گول سے فتح دلادی۔ ایوارٹن نے براٹھن کو حریف ٹیم کے اوون گول کی بدولت 2-0 گول سے مات دی۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ 100 ویں منٹ پر براٹھن کے دفاعی کھلاڑی بونگ نے اوون گول کرکے ایوارٹن کو برتری دلادی۔ 16منٹ بعد ایوارٹن کے ٹوسن نے اسکور 2-0 کردیا۔ اس طرح مسلسل تین میچوںمیں شکست کے بعد ایوارٹن نے یہ کامیابی حاصل کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں