سکول کھل گئے اور امتحانات بھی لئے گئے  انٹرویو بھی ہوئے اور ریل گاڑی بھی چلی

سرینگر/ سی این ایس/ ایک دن بند رکھے جانے کے بعد وادی میں تعلیمی ادارے کھل گئے، البتہ ککرناگ اور صورہ کے مضا فات میں درس وتدریس معطل رہا۔ اس دوران جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے امتحانات بھی لیے گئے جبکہ ٹرین سروس بھی حسب معمول چلتی رہی ۔ گاندھی کالیج میں سنگ باری کا ایک واقعہ پیش آ نے کے بعددرس وتدریس کا عمل معطل کیاگیا۔ جنوبی کشمیر کے ہاکرواننت ناگ میں فورسز کے ساتھ جھڑ پ میں مار ے گئے تین عسکر یت پسندوں کی ہلاکت کے پیش نظر انتظا میہ نے پیر کوشہر سرینگر میں پلوامہ شوپیاں، گاندربل، اننت ناگ اور کولگام میں بھی اسکول اور کالیج بند ر کھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کشمیر یونیورسٹی اوراسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں بھی درس وتدریس کا کام/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کاج معطل رکھا گیا ۔ اسکے علاوہ امتحا نات اور انٹر ویوز کو بھی نہیں لیے جاسکے تھے تاہم منگل کو شمالی اور وسطی کشمیر میں موجود تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ صبح سویرے رنگ برنگی وردیوں میں ملبوس بچوں کو کتابوںکے بستے اٹھائے ہوئے اسکولوں کا رخ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شہر سرینگر کی سڑکوں اور وادی کے دوسرے قصبوں میں بھی صبح سویرے اسکولی بس بچوں کو لیکر اسکولوں کی طرف دوڑتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ صورہ اور اس کے مضافا ت میں اسکول بند رہے۔ ککر ناگ سے بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں اسکول بند تھے۔ادھر جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کل لئے جانے والے امتحانات بھی لیے گئے۔ اس دوران جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے کل لئے جانے والے امتحانات بھی لیے گئے جبکہ ٹرین سروس بھی حسب معمول چلتی رہی ۔ ریلوے حکام نے کسی بھی امکانی تشددکی بنا پر ٹرین سروس بھی معطل کردی تھی تاہم حالات معمول پر آجانے کے بعد وادی میں ٹرین سروس بحال کردی گئی ہے۔ سٹی رپورٹر کے مطابق گاندھی کالیج میں سنگ باری کا ایک واقعہ پیش آ نے کے بعد کالیج بند رکھا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں