اربن لوکل باڈیز ملازمین پریشان  15مارچ کو بھر پور احتجاج کیاجائیگا

سرینگر/اربن لوکل باڈیز ملازمین کے صدر منظور احمد پانپوری نے اپنے بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ متعلقہ حکام کی طرف سے اربن لوکل باڈیز کے ملازمین کے جایز مطالبات و مسایل کو پس پشت ڈالا جاتا ہے جس سے ان کی مشکلات اور زیادہ بڑھ گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منظور احمد پانپوری نے کہا کہ بلدیہ ملازمین کے مسایل و مشکلات کی جانب محکمے سربراہ جس طرح بے رخی کا مظاہر ہ کررہے ہیں اس سے ملازمین کے پاس بھر پور احتجاج کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہا ہے ۔منظور پانپوری نے کہا کہ فورم کی طرف سے 15مارچ کو پرتاپ پارک کے قریب احتجاجی مظاہرے کئے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
جاینگے ۔انہوں نے کہ موجودہ سربراہ کا روئیہ ملازم دشمنانہ ہے چنانچہ اس مسلے کو وزیر اعلی کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے او ر عنقریب ان سے ملاقات کی جارہی ہے اس دوران ان کو ایک میمورنڈم پیش کیا جاے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں