قومی تحقیقاتی ایجنسی  کامران یوسف کی ضمانتی عرضی کی مخالفت کی

سرینگر/جے کے این ایس /قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے﴾ نے فوٹو جرنلسٹ کی ضمانتی عرضی کی مخالفت کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں این آئی اے کو ہری جھنڈی نہیں دکھائی ہے۔ اگر چہ دہلی کی نچلی عدالت نے فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانتی عرضی منظور کی ہے تاہم قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ نے ضمانتی عرضی کی ایک دفعہ پھر مخالفت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے کامران یوسف کی رہائی کے سلسلے میں این آئی اے کو ابھی تک ہری جھنڈی نہیں دکھائی ہے۔/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 این آئی اے کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ کامران یوسف سمیت دس لیڈروں کے خلاف عدالت میں چالان پیش کیا گیا ہے اب یہ عدالت پر ہے کہ وہ کیا فیصلہ لے گی ۔ مذکورہ آفیسر نے واضح کردیا ہے کہ ہم نے کامران یوسف کی ضمانتی عرضی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں