سالوسہ کریری میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز شوپیان کے گول چکری مارکیٹ پر پیٹرول بم داغا گیا

سرینگر/نیازحسین /جے کے این ایس /سالوسہ کریری بارہ مولہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ اس دوران شوپیاں گول چکری مارکیٹ میں پیٹرول بم داغا گیا ۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سالوسہ کریری بارہ مولہ کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد ۔ ذرائع کے مطابق منگلوار صبح سات بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے سالوسہ کریری گائوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ دریں اثنا شوپیاں کے گول چکری مارکیٹ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے پیٹرول بم داغا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پیٹرول بم حملے کے بعد مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ پیٹرول بم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گول چکری مارکیٹ کے نزدیک پیٹرول بم داغا گیا تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں