انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

فیصل آباد/ فیصل آباد میں جاری انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں جونئیر کیٹگری کے مقابلوں میں بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔ فیصل آباد میں جاری انٹرنیشنل ہینڈ بال میں جونئیر کیٹگری کے مقابلوں میں انڈیا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ کھلاڑیوں نے پوائنٹ سکور کرنے کیلئے خوب مہارتیں اور پھرتیاں دکھائیں جس پر شائقین نے بھی کھلاڑیوں کو خوب داد دی، انٹر نیشنل کھلاڑی کہتے ہیں پاکستان کا ماحول پسند آیا۔میچ میں انڈیا نے 22 کے مقابلے میں 48 پوائنٹ سکور کر کے جیت اپنے نام کی۔ ٹیموں کے ہمراہ آئے غیر ملکی آفیشلز پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گاتے رہے۔ ٹورنامنٹ میں منگل کے روز سینئر کیٹگری میں مالدیپ، بنگلا دیش، پاکستان، نیپال، انڈیا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں