یووی نے دو تین میچ بھی جتایے تو پیسہ وصول:ویرو,

,

نئی دہلی/ آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مینٹڑ اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وریندر سہواگ کا خیال ہے کہ اگر یوراج سنگھ اس ورژن میں ٹیم کو اپنے بل بوتے پر دو تین میچ بھی جتا دیتے ہیں تو ان پر لگایا گیا پیسہ وصول ہو جائے گا ۔سہواگ نے یوراج کو آئی پی ایل میں ان کے دو کروڑ روپے کی بنیاد ی قیمت پر ہی خریدے جانے کے سوال پر منگل کو اپنی ٹیم کے پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے لیے یہ اچھی بات ہے کہ یوراج ہماری ٹیم کو ان کی بیس پرائس پر ہی مل گئے ۔یوراج ایک میچ فاتح کھلاڑی ہیں اور وہ اکیلے اپنے طور پر ٹیم کو جتا سکتے ہیں۔اگر وہ ٹورنامنٹ میں پنجاب کو دو تین میچ بھی جتا جاتے ہیں تو ہمارا ان پر لگایا ہوا پیسہ وصول ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں کپل دیو، عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کا بڑا پرستار ہوں۔یہ تمام بولر اپنی اپنی ٹیموں کے کپتان تھے ۔کپل اور عمران نے تو ورلڈ کپ جیتے تھے جبکہ اکرم اور وقار اپنی ٹیم کو عالمی کپ فائنل تک لے گئے ۔مجھے امید ہے کہ آف اسپنر اشون پنجاب ٹیم کیلئے بھی کپتانی میں ایسا ہی معجزہ دکھائیں گے اور ٹیم کو چمپئن بنائیں گے ۔
میرا مقصدپنجاب کو چمپئن بنانا ہے:اشون
نئی دہلی/ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون پہلی بار تمل ناڈو کے کپتان بنے تھے تو ان کی عمر محض 20 سال تھی اور انہوں نے اپنی ٹیم کو وجے ہزارے چمپئن بنایا تھا۔آج 31 سال کے اشون آئی پی ایل میں پہلی بار کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کی کپتانی سنبھال رہے ہیں اور ان کا واحد مقصد اپنی ٹیم کو چمپئن بنانا ہے ۔اشون نے اپنی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی منگل کو یہاں منعقد پریس کانفرنس میں ٹیم کے مینٹر اور ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز وریندر سہواگ کی موجودگی میں کہا کہ 2007 میں جب میں نے تمل ناڈو کی کپتانی سنبھالی تھی تو میں صرف 20 سال کا تھا۔میں نے اپنی ٹیم کو تب وجے ہزارے چمپئن بنایا تھا۔یہاں میں آئی پی ایل ٹیم کا کپتان ہوں۔میں نے کبھی ٹوئنٹی 20 ٹیم کی کپتانی نہیں کی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ہم اس بار چمپئن بنیں گے ۔
شادی کی پیش کش کی لیکن وراٹ نے بیٹ تھما دیا
لندن / برطانوی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے حریف ٹیموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوہلی کے بیٹ کے ساتھ کھیلیں گی ۔ ڈینی ویٹ نے کہا کہ کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کو شادی کے لئے کہا تھا لیکن کوہلی نے انہیں اپنا بیٹ دے دیا ۔انگلش خاتون کرکٹ ٹیم نے اس ماہ کے آخر میں ہندستان میں ٹرائی سیریز کھیلنا ہے جس کی تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے ۔ایک انٹرویو میں ڈینی ویٹ نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل بیٹنگ کیلئے وراٹ کوہلی کا بیٹ استعمال کر رہی ہیں ۔ڈینی ویٹ کو یہ تحفہ اس وقت ملا جب2014 میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر ڈربی میں وراٹ کوہلی سے ملاقات ہوئی تھی ۔اسی برس کے آغاز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار 72 رنز بنائے تو ڈینی ویٹ نے سوشل میڈیا پر کوہلی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ’’ کوہلی میری می‘‘۔ڈینی ویٹ کا یہ پیغام لمحوں میں دنیا بھر میں مقبول ہو گیا ۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں