ندہاس ٹرافی میں آج بھارت کا بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا,

,

کولمبو/ میزبان سری لنکا کو گزشتہ مقابلے میں آسانی سے شکست دینے کے بعد اچھی پوزیشن میں دکھائی دے رہی روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری گروپ مرحلے میچ میں فتح کے ساتھ ندھاس سہ رخی سیریز کے فائنل میں جگہ پکی کرنے اترے گی۔ندھاس ٹوئنٹی 20سیریز میں اگر موجودہ صورت حال کو دیکھیں تو ہندستان نے اپنے تین میچوں میں دو جیتے ہیں اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے جبکہ میزبان ٹیم سری لنکا نے تین میچوں میں ایک جیتا ہے اور دو ہارے ہیں جبکہ بنگلہ دیش نے دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک فتح اور ایک شکست کے بعد وہ دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔موجودہ صورت حال میں ہندستان کے لیے اپنی فائنل میں جگہ یقینی کرنے کیلئے بنگلہ دیش پر فتح درج کرنا کافی اہم ہوگا کیونکہ اگر اس میچ میں بنگلہ دیش جیت درج کر لیتا ہے اور اگلے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بھی اپنا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت جاتی ہے تو نیٹ رن ریٹ کا فائنل ٹیم طے کرنے میں اہم کردار رہے گا۔ ایسے میں الجھے مساوات سے بچنے کیلئے ضروری ہوگا کہ روہت کی نوجوان ٹیم آخری میچ میں جیت سے فائنل کا ٹکٹ پکا کر لے ۔ہندستان نے سری لنکا سے اوپننگ میچ میں پانچ وکٹ سے ہار کھائی تھی لیکن اگلے میچوں میں اس نے بنگلہ دیش سے چھ وکٹ اور پھر سری لنکا سے گزشتہ بارش سے متاثر میچ میں چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔اگرچہ اگلے میچ میں بنگلہ دیش سے ہندستان کو سخت چیلنج مل سکتا ہے جس نے سری لنکا کے خلاف 215رنز کے بڑے ہدف کا بھی آسانی سے پیچھا کر لیا تھا۔ وہیں گھریلو ٹیم کی بھی کارکردگی اب تک کافی متاثر کن رہی ہے ۔بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ میچ میں جیت درج کر چکی ہندوستانی ٹیم آر پریم داسا اسٹیڈیم میں دوبارہ اسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کرے گی جبکہ مخالف ٹیم پچھلی شکست کا بدلہ برابر کر نے کے ساتھ فائنل کیلئے اپنا دعوی پکا کرنا چاہے گی۔اگرچہ گھریلو ٹیم کے خلاف گزشتہ میچ میں جیت سے ہندستان کا حوصلہ کافی بڑھا ہے ۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں