انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس :فیڈرر آسانی سے چوتھے دور میں اعصام الحق اورفیبیو فوگنینی مینز ڈبل کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

انڈین ویلز/ عالمی نمبر ایک کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فلپ کرازنووچ کو ھراتے ہوئے یہاں بی این پی پاریبس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔مرد سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں فیڈرر نے بہترین سروس اور زبردست گراؤنڈاسٹروک کھیلتے ہوئے آسانی سے سربیا ئی کھلاڑی کے خلاف جیت اپنے نام کر لی۔36 سالہ فیڈرر خراب موسم کی وجہ سے مسلسل تیسرے دن میچ کھیلنے اترے لیکن انہوں نے کورٹ پر مکمل توانائی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس سے پہلے فیڈرر کا فریڈریکو ڈیلبونس کے خلاف تیسرے راؤنڈ کا میچ بارش سے متاثر رہا تھا اور وہ اگلے دن جا کر میچ مکمل کر سکے تھے ۔انہوں نے فلپ کے خلاف میچ میں پہلی سروس پر 89 فیصد پوائنٹس جیتے اور چھ ایس لگائے اور ایک ڈبل فالٹ کیا۔وہیں پہلی بار سوئس ماسٹر کا سامنا کر رہے ہسپانوی کھلاڑی کے پاس فیڈرر کے کھیل کا کوئی جواب نہیں دکھا اور وہ 93 میں سے 31 پوائنٹس ہی جیت پائے ۔ٹورنامنٹ سے رافیل نڈال، اسٹنسلاس واورنکا اور اینڈی مرے جیسے بڑے کھلاڑی باہر ہیں جبکہ نوواک جوکووچ اور کائی نشیکوری ابتدائی دور میں ہی باہر ہو چکے ہیں جس کے بعد فیڈرر ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑی بچے ہیں اور ریکارڈ چھٹے انڈین ویلز خطاب کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔فیڈرر نے جیت کے بعد کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی مقابلے پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سیمی فائنل یا فائنل کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط ہو گا۔میں فی الحال اچھی تال میں ہوں اور اسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ٹاپ سیڈ کھلاڑی اگلے میچ میں فرانس کے جرمي چارڈي سے نبرد آزما ہوں گے جنہوں ہم وطن ایڈرین مناریو کو شکست دی۔دیگر میچوں میں پانچویں سیڈ ڈومنیکن تھیم پابلو کیوواس کے خلاف ریٹائر ہو گئے ۔ساتویں سیڈ کیون اینڈرسن نے نکولا ککر کو اور جنوبی کوریا کے چنگ ھیون نے ٹامس بیردچ کو شکست دی۔کروشیا کے 13 ویں سیڈ بورنا کورچ نے ا سپین کے رابرٹو بتستا کواور اسپین کے پابلو کارینو نے ڈانل مدویدیف کو شکست دی۔امریکہ کے 20 سال کے ٹیلر نے فرنانڈو ورداسکو کو شکست دی۔ادھر ٹورنامنٹ میں پہلا مرحلہ کامیابی سے عبور کر کے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اٹالین پارٹنر فیبیو فوگنینی مینز ڈبل کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق اور ان کے اٹالین جوڑی دار فیبیو فوگنینی نے کروشیا کے نکولا میکٹچ اور آسٹریا کے الیگزینڈر پیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو،چھ،چھ،تین اور دس ،پانچ سے ہرا دیا۔ لاسٹ 16 میں پاک اٹالین پیئر کا سامنا نمبر تین سیڈ جوڑی کروشیا کے میٹ پیوچ اور آسٹریا کے اولیور مراچ سے ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں