کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کا چیف انجینئر کمپلیکس میں تالہ بند ہڑتال جاری رقومات کی واگذاری اور ٹھیکہ دار مخالف قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ

سرینگر/چیرمین غلام جیلانی پرزہ کے بیان کے مطابق 12مارچ کو جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کا چیف انجینئرنگ کمپلیکس راجباغ میں تاریخی تالہ بند احتجاج کامیاب ،وادی کے اطراف واکناف سے ذی عزت ٹھیکداروں کا سیلاب اُمڈ آیا اور واجب الادا رقومات ریلیز اور,S PAOسسٹم کو کالعدم قرار دینے کا پُرزور مطالبہ کیاگیا اس سال تعمیر وترقی کے کام تب ہی کئے جائیں گے جب تک واجب الادا رقومات کی ایک ایک پائی ریلیز نہیں کی جاتی ۔ٹھیکداروں کا واشگاف اعلان کے ساتھ ساتھ تالہ بندی احتجاج جاری رہے گا ۔وادی کشمیر کے تمام خطوں سے آئے ہوئے ٹھیکداروں نے موقعہ پر اپنی تقریروں میں کارڈی نیشن کمیٹی کے پروگرام کو من وعن عملانے کی تلقین کی گئی اورموقعہ پر وائس چیرمین سوپور گلزار احمد ریشی صاحب کو HYDROLIC سیکٹر کی طر ف سے تمام مطالبات کو ایڈرس کرنے اور واجب الادا رقومات کی تفصیل چیرمین کارڈی نیشن کمیٹی غلام جیلانی پرزہ کو پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی مقررین میں اننت ناگ سے جناب گلزار احمد ،عرفان احمد ، محمد مبین شاہ، جے کے کارڈی نیشن کمیٹی کے کنوینئر سراج الدین ،ٹنگمرگ ایسوسی ایشن کے محمد شفیع میر ،کاکاجی۔ گلزار احمد ریشی، وائس چئرمین کارڈی نیشن کمیٹی محمد اسلم ،جنرل سیکریٹری سوپور ، گلزار احمد ،یوتھ کنسٹرکشن ماگام غلام رسول نجار ،چیرمین ڈسٹرکٹ بارہمولہ مشتاق احمد پرزہ وایس چیرمین کارڈی نیشن کمیٹی ارشاد ملک پونچھ کنسٹرکشن ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری تجمل حسین ،محمد شفیع میر ، TRY-CON کنسٹرکشن ڈویژن فسٹ صدر جناب فردوس احمد گلکار ، چاڈورہ ایسوسی ایشن جناب فیا ض احمد نمتہالی، محمد ایوب فلڈ کنٹرول ڈویژن، میگڈم پلانٹ اونرس ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری چاڈورہ محمد اشرف وانی، محمد ایوب صوفی کارڈی نیشن کمیٹی جناب ظہور احمد بٹ ،گلزار احمد قصبہ،شیخ گلزار احمد ماگام کنٹرکٹرس ایسوسی ایشن صدر، پریذیڈنٹ ایسوسی ایشن گلمرگ احسان الحق قریشی، کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن بڈگام ،سن سٹی ایسوسی ایشن محمد الطاف ،کنسٹرکشن ایسوسی ایشن قاضی گنڈ محمد الطاف شاہ، کنسٹرکشن اونتی پورہ HYDROLICمحمد منظور ملک ،کنسٹرکشن ڈویژن پلوامہ جناب عبدالحمید ملک ، کنسٹرکشن ڈویژن کپوارہ غلام نبی کمہار، کنسٹرکشن ڈویژن اوڑی جناب ملک بشیر نے حصہ لیا اپنی تقریر میں صرف اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جب تک ٹھیکداروں کے مسائل ومشکلات کاازالہ کیاجائے گا تالہ بندی احتجاج وادی کشمیر اور جموں میں جاری رہے گا ۔جموں میں 13مارچ کو چیرمین غلام جیلانی پرزہ لوک نرمان بھون میں تالہ بندی احتجاج میں بیٹھے ٹھیکداروں کو ایڈرس کریں گے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں