معروف عالم دین محمد اسماعیل اثری کاانتقال فرنٹ کارکن کو صدمہ، یٰسین ملک کااظہار غم

سرینگر/ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جموں کشمیر کے ایک نامور عالم دین‘، ہفت روزہ مسلم کے ایڈیٹر نیز الکلیۃ السلفیہ للبنات کے پرنسپل مولانا محمد اسماعیل اثری اور فرنٹ کے ضلع صدر پلوامہ جاوید احمد بٹ کی دادی صاحبہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جموں کشمیر کے معروف عالم دین محمد اسماعیل اثری جو آج ہی وفات پاگئے ہیں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ موصوف کو علمی حلقوں میں استاد الاساتذہ کے نام سے جانا جاتا تھا کیونکہ موصوف نے اپنے پیچھے ہزاروں شاگرد چھوڑے ہیں جو آج بھی دینی اور علمی میدان میں کام کررہے ہیں۔ مرحوم ایک اعلیٰ پائے کے مصنف ،عربی ،اردو اور فارسی زبانوں کے ماہر اور بہترین مقرر تھے ۔ یاسین صاحب نے فرنٹ کے ضلع صدر پلوامہ جاوید احمد بٹ کی دادی جان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے بھی انکے غم زدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال اور زونل پریس سیکریٹری اشرف بن سلام نے آج پلوامہ جاکر مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے جنت نشینی کی دعائیں کیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں