ساتویں دن بھی راجیہ سبھا کی کاروائی ملتوی

نئی دہلی/13 مارچ ﴿یواین آئی﴾ راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ سرکاری بینکوں میں گھپلے ، کاویری بورڈ کی تشکیل اور آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ اور ہنگامہ کی وجہ سے آج ساتویں دن بھی راجیہ سبھا کی کاروائی بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین کھانے کے وقفہ کے بعد ایوان کی کاروائی شروع کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے موضوع پر اپنی بات پیش کرنے کے لئے چنی بھائی کانجی بھائی گوہل کو آواز دی۔ اس کے بعد فوری طور پر کانگریس، اے آئی ڈی ایم کے ، ڈی ایم کے ، تیلگو دیشم پارٹی، وائی ایس آر کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اپنی سیٹوں سے اٹھ کر نشست کے نزدیک آنے لگے ۔ اس کے مدنظر مسٹر کورین نے اراکین سے اپنی جگہوں پر واپس لوٹنے اور ایوان کی کاروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ لیکن اس اپیل کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد محض دو منٹ کے اندر انہوں نے ایوان کی کاروائی بدھ تک کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے پہلے صبح ایوان کی کاروائی انہیں مسائل اور مطالبات پر ہنگامہ کی وجہ سے دوپہر دو بجے تک ملتوی ہوچکی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں