شام میںحملوں کے بعد امریکہ نے ہنگامی میٹنگ طلب کی

واشنگٹن/ 13 مارچ ﴿رائٹر﴾ امریکہ نے شام میں فضائی حملوں کے معاملہ میں اردن میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے ۔ امریکی حکام نے آج کہا کہ اگر حملوں کی خبریں ٹھیک پائی جاتی ہے تو شام کی جانب سے یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا''ہم نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ کارروائی نہ کریں، اس سے جنگ بندی کو خطرے میں ڈالنا اور مستقبل کے تال میل کو مزید مشکل بنا دینے جیسا ہوگا''۔ حکام نے کہا''علاقے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ہم نے اردن میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے تاکہ جنگ بندی کے حالات برقرار رہے ''۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں