روس نے شام کے مشرقی غوطہ میں 76 افراد کو بچایا

ماسکو/13 مارچ ﴿رائٹر﴾ روس کی فوج نے شام کے مشرقی غوطہ میں جاری فضائی حملوں کے دوران 76 لوگوں کو اس علاقے سے باہر نکلنے میں مدد کی ہے جن میں 49 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ اطلاع روس کی خبر رساں ایجنسی نے دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ شام میں جنگ بندی کی نگرانی کے مرکز نے کہا کہ دہشت گردوں نے شہریوں پر انسانی کوریڈور کی طرف بڑھنے پر حملہ کیا جس میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔ سیرین آبزرویٹری کے مطابق فوج نے مشرقی غوطہ میں 18 فروری کو کارروائی شروع کی تھی اور گزشتہ 21 دنوں سے اب تک یہاں گیارہ سو افراد مارے جا چکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں