شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد/ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کی صدارت کا اعلان منگل کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں برس 21 فروری کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلسِ عاملہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جماعت کا تاحیات قائد اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا تھا۔ پارٹی صدر کے عہدے کے لیے منگل کی صبح کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے گئے تاہم شہباز شریف کے علاوہ کسی دوسرے ممبر نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی 2017 میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے سربراہ کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا تھا۔ تاہم یکم اکتوبر 2017 کو پارلیمان میں انتخابی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کی گئی تھی، جس کے تحت کوئی بھی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ بن سکتا تھا۔ گذشتہ ماہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلسِ عاملہ نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کیا تھا

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں