داعش کے جنگجو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں: گرفتار رکن کا انکشاف,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ پاکستانی شہر کراچی میں حال ہی میں گرفتار کئے گئے ISISکے مبینہ رکن شیخ محمد عمران عرف سیف الاسلام خلافتی نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر سے رابطوں کے لیے داعش واٹس ایپ گروپ استعمال کرتی ہے جبکہ ٹیلی گرام پر آڈیو پیغامات کے تبادلے کیے جاتے ہیں۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار مبینہ دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام خلافتی نے حکام کو بتایا کہ داعش نے ٹیلی گرام پر اپنا گروپ بنا رکھا ہے، جس میں آڈیو پیغامات کے ذریعے رابطے ہوتے ہیں۔عمران نے بتایا کہ داعش کے دنیا بھر میں رابطوں کے لیے بھی واٹس ایپ گروپ استعمال کیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے مطابق داعش کے چیٹنگ گروپ کا نام 'کدو' ہے، جس کا ایڈمن بابا جانی نامی دہشت گرد ہے۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں