فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کو تہاڑ جیل سے رہائی ملی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے گزشتہ سال گرفتار کئے گئے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کو تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ دلی کی ایک عدالت نے پیر کو انکی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کامران کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران کو بدھ کی صبح جیل سے رہائی ملی۔ قابل ذکر ہے کہ این آئی اے کا کہنا ہے کہ وادی میں حالات خراب کرانے اور پتھرائو کرانے کے لئے فنڈنگ کی جاتی رہی ہے۔ چنانچہ گزشتہ سال این آئی اے نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیق شروع کی تھی اور اس دوران سات حریت لیڈروں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کامران یوسف بھی ان گرفتار شدگان میں شامل تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں