سرینگر کے چند پورہ میں آگ کی واردات میں دس دکانیں خاکستر

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ سرینگر کے چندہ پورہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دس دکانیں خاکستر ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لال نگر چند پورہ میں نصف شب کو ایک دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گرد نواح میں پھیل گئی ۔ اگرچہ مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی تاہم اس دوران کم از کم دس دکانیں خاکستر ہوچکی تھیں۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس رجسٹر کرکے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیق شروع کردی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں