جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں ہڑتال

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں مقامی جنگجو ائویس احمد کے جاں بحق ہوجانے پر آج تیسرے دن بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ اوئس اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اننت ناگ ضلع کے ہاکورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک مختصر جھڑپ میں جاں بحق ہوا تھا۔چنانچہ گزشتہ تین دنوں سے کوکر ناگ میں تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ معطل رہا ۔ مسلسل ہڑتال کی وجہ سے علاقے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں