صورہ اورگرد نواح میں تیسرے دن بھی تعزیتی ہڑتال جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾صورہ اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں آج تیسے دن بھی تعزیتی ہڑتال رہی ، جسکے نتیجے میں یہاں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔ عیسی فاضلی نامی ایک مقامی جنگجو 12مارچ کی رات جنوبی کشمیر کے ہاکورہ علاقے میں دیگر دو جنگجوئوں کے ہمراہ جاں بحق ہوا تھا۔پیر کو عیسیٰ کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ، جبکہ صورہ، بژھ پورہ ، احمد نگر اور اسکے گرد نواح کے علاقوں میں گزشتہ تین دن سے تعزیتی ہڑتال جاری ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں