سونہ مرگ اور زوجیلا میں تازہ برفباری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ وسطی کشمیر کے گاندبل ضلع کے بالائی علاقہ زوجیلا میں آج تازہ برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی بعدِ دوپہر زوجیلا اور اسکے گرد نواح میں سات انچ برف گری ۔جبکہ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں چار انچ برف گری ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے برفباری کے فوراً بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینوں اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں