افغانستان میں کار بم دھماکہ ، 2پولیس اہلکار ہلاک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾افغانستان کے صوبے ہلمند میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے ہلمند میں سرحدی پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کار میں ریموٹ کنٹرول بم نصب تھا۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد افغان فورسز نے گرد نواح میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔رپورٹس کے مطابق کسی جنگجو تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں