آگ کی واردات میں آستان عالیہ بابا فرید(رح) کو شدید نقصان پہنچا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سرحدی قصبہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے گرکوٹ میں گذشتہ رات آتشزدگی کی ایک واردات میں سوسالہ قدیم آستان عالیہ بابا فرید(رح) کو شدید نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرکوٹ اوڑی میں واقع بابا فرید (رح) کے بالائی حصہ میں گذشتہ رات آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے ڈھانچے کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی اس واردات میں آستان عالیہ کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ آستان شریف کو ہوئے نقصان سے اہلیان اوڑی میں صدمے کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آستان کے آتشزدگی کی واردات میں خاکستر ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گرکوٹ پہنچ گئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آستان شریف میں آگ آسمانی بجلی سے لگی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ آستان کے ساتھ ایل او سی کے دونوں طرف رہائش پذیر لوگ عقیدت رکھتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں