دہلی میں وومنز کمیشن کی چیئرپرسن بھوک ہڑتال پر کہا آصفہ کے معاملے پر  مرکزی حکومت کی خاموشی ناقابل برداشت

نئی دہلی /کٹھوعہ میں معصوم بچی کو دردناک طریقے سے قتل کرنے پر دہلی وومنز کمیشن کی چیرپرسن بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئی ہیں۔ وومنز کمیشن چیرپرنس کے مطابق حکومت کٹھوعہ اور اُتر پردیش میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ کٹھوعہ اور اُتر پردیش میں معصوم بچیوں کو درد ناک طریقے سے قتل کرنے کے خلاف دہلی کی وومنز کمیشن چیرپرسن سواتی مالیوال نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ وومنز کمیشن چیرپرسن نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو خط روانہ کیا ہے جس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ وہ معصوم بچیوں کے قتل میں ملوث افرا دکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ جس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 طرح سے مرکزی حکومت نے اس معاملے پر پچھلے دو ماہ سے چپی سادھی وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایسے معاملات میں قاتلوں کی حمایت کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانون نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کٹھوعہ معاملے نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں