کنگن کے نوجوان کی موت پر میر واعظ کا اظہار رنج

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾حریت ﴿ع﴾ کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے کنگن کے نوجوان کے جاں بحق ہوجانے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گاندربل ضلع کے چترگل کنگن کا 21سالہ نوجوان عامر لون 3اپریل کو فورسز کے ہاتھوں شدید زخمی ہوگیا تھا اور 12دن تک سکمز میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج دم توڑ بیٹھا۔ یہ نوجوان 3اپریل کو اُس وقت فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ، جب علاقے میں ایک نوجوان گوہر احمد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے جاری تھے۔گوہر پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا تھا۔ میر واعظ عمر فاروق نے آج سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر عامر کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا،’’عامر لون ، جسے کنگن میں گوہر کے جنازہ کے موقعے پر فورسز نے گولی مار کر زخمی کردیا تھا، کی موت پر گہرے صدمے میں ہوں۔ ہم نے انڈین سٹیٹ کے جارحانہ ملٹری اپروچ کی وجہ سے ایک اور نوجوان کو کھو دیا ہے۔‘‘

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں