کولگام میں مسافر بردار گاڑی اُلٹ گئی ، 2ہلاک  5 شدید زخمی، 3کی حالت نازک

سرینگر/ جے کے این ایس /کولگام میں مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مسافروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 5 مضروب ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔ کے بی پورہ کولگام میں اُس وقت ماتم بچھ گئی جب مسافر بردا ر گاڑی زیر نمبر JK03-8621ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی گئی جس کے نتیجے میں سات مسافر جن کی شناخت نذیر احمد ماگرے ولد محمد امین ساکنہ وٹو ، مصیب منظور وگے ولد منظور احمد ، منظور احمد شیخ ولد/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 غلام قادر ، نصرینہ زوجہ ارشاد احمد نائیک ، آمنہ بانو زوجہ محمد مقول خان ، دلشادہ اختر زوجہ فیاض احمد ساکنان اشنور اور محمد مقبول وانی ولد عبدالغفار ساکنہ چیک وٹو کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوئے۔ نمائندے کے مطابق آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نذیر احمد ماگرے اور مصیب منظور وگے کو مردہ قرار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں