کشمیر اکنامک الائنس کا تعزیتی اجلاس امتیاز احمد ملک کے والد کے انتقال پر رنج وغم کااظہار

سرینگر/ایک بیان کے مطابق کشمیر اکنامک الائنس کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت شریک چیرمین فاروق احمد ڈار منعقد ہوا،جس میں تمام ایگزیکٹو ممبران بالخصوص الائنس کے ایڈوائزر حاجی نثار احمد بٹ نے شرکت کی، اجلاس میںکشمیر اکنامک الائنس کے ایگزیکٹو ممبر جناب امتیاز احمد ملک کے والد بزرگوارمحترم عبدالرشید ملک کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم عبدالرشید ملک صوم و صلوٰۃ کے پابند ،غریب پرور اور دینی فہم رکھنے والا انسان تھا، اجلاس میں دعائیہ مجلس کے دوران مرحوم کے حق میں مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب ہو ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں