اُوڑی میں کنٹرول لائن پر فائرنگ اورگولہ باری سے مزدور جاں بحق

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ شمالی کشمیر کے اوڑی قصبہ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے تبادلے کے دوران فوج کے لئے بطور مزدور کام کرنے والا ایک مزدور ہلاک ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 37سالہ خورشید احمد ولف محمد شریف ساکن نوا رندا اُوڑی گردن میں گولی لگنے کے بعد جاں بحق ہوا۔یہ واقعہ آج صبح گیارہ بجے رونما ہوا ہے۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خورشید فوج کی مدراس یونٹ کی چوتھی بٹالین کے ساتھ بطور مزدور کام کرتا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں