غزہ پٹی میں حادثاتی دھماکے میں 4فلسطینی نوجوان جا ں بحق

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) فلسطین میں ایک حادثاتی دھماکے میں چار نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں کو ئی دھماکہ خیز شئے پھٹنے سے یہ حادثہ رونما ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ رفاہ کے علاقے میں موجود طبی حکام نے بتایا کہ دھماکا اسرائیل کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں فوج ملوث نہیں۔قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر 30 مارچ سے تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جب فلسطینیوں نے اسرائیلی حدود سے منسلک علاقوں میں احتجاج شروع کیا۔ اسرائیلی فوج اب تک غزہ میں 31 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے اور احتجاج شروع ہونے کے بعد سے سینکڑوں کو فائرنگ سے زخمی بھی کرچکی ہے، جس کیے بعد اسے عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں