شوپیاں میں مشتبہ جنگجو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور عام شہری زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾جنوبی ضلع شوپیاں میں مشتبہ جنگجوئوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق مشتبہ جنگجوئوں نے آج سہ پہر شوپیان چوک میں موٹر سائیکل پر سوار ایس پی ا بلا ل احمد پر گولیاں چلائیں جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔ گولی لگنے سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دونوں زخمیوں کو پہلے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا ، جہاں سے انہیں بہتر علاج و معالجے کے لئے سرینگر منتقل کردیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں