فوجی جوان حزب المجاہدین جوائن کرلی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میںگزشتہ روز سے لاپتہ ایک فوجی اہلکار کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنگجوتنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ضلع شوپیان کے صف نگری کے رہنے والے ادریس میر کی ایک تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اسے ایک اے کے 47 ہاتھوں میں تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج کی جموں وکشمیر لائٹ انفنٹری یونٹ سے وابستہ ادریس نے ظاہری طور پر اتوار کے روز حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے بتایا ’ادریس 12 اپریل کو چھٹی پر اپنے گھر آیا تھا۔ وہ 14 اپریل سے لاپتہ تھا‘۔ ذرائع نے بتایا کہ ادریس کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ انہوں نے بتایا ’ادریس کا فون بند آنے کے بعد اس کے گھر والوں نے متعلقہ پولیس تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی‘۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے کیپشن کے مطابق ادریس کو ’چھوٹا ابرابر‘ کا کوڈ نام دیا گیا ہیتصویر کیپشن میں میں ادریس اور اس کے والد کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں