ریاستی سرکار نے فوجی سربراہ کے بیان کا خیر مقدم کیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾حکومت نے فوجی سربراہ جنرل بپن رائوت کے اُس بیان کا خیر مقدم کیا ہے ، جس میں موصوف نے کہا ہے کہ بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور فوج اور ملی ٹنٹوں کو بندوق سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ حکومت کے ترجمان اور تعمیرات عامہ کے ریاستی وزیر نعیم اختر نے آج کہا کہ یہ بیان جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے ۔اُنہوںنے کہاکہ جنرل راوت کا بیان ان کے پاکستانی ہم منصب کی بیان کے ساتھ میل کھاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست کے لوگ جو تشدد کا سامنا کرتے آئے ہیں،ایسے بیانات کو خیر مقد م کرتے ہیں ۔اختر نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار کی یہ شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ ریاست کے لوگوں کو مصیبتوں اور تباہیوں سے نجات دلایا جائے اور اب یہ تمام متعلقین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن کی اس تحریک میں شامل ہوجائیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں