ڈویژنل کمشنر نے ریلوے اسٹیشنوں پر دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزئہ لیا

سرینگر/صوبائی کمشنر نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ کے دوران کشمیر میں ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کے لئے دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوںنے آفیسران کو ہدایات دیںکہ جہاں بھی کوئی مسئلہ ہو اُس کے حل کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں۔میٹنگ میں چیف انجینئر صحت عامہ اور اِرکان کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموںکے آفیسران بھی موجود تھے جب کہ ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ بڈگام،بارہمولہ اورقاضی گنڈ کے ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کا مسئلہ ہے۔ترقیاتی کمشنر نے ارکان آفیسران کو محکمہ صحت عامہ کے آفیسران کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان اسٹیشنوں پر پینے کے معیاری پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی کمشنر نے پی ڈی ڈی آفیسران کو ریلوے اسٹیشنوں کی طرف جانے والے راستوں پر کئی جگہوں پر ناکارہ پڑی ہوئی اسٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرنے کی ہدایت دی۔بصیر احمد خان/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 نے ارکان کے آفیسران کو میونسپلٹی کمیٹی بڈگام کے ساتھ ایک ایم اویو طے کرنے پر زوردیا تاکہ اومپورہ ریلوے اسٹیشن میں صفائی ستھرائی کے لئے معقول انتظامات کئے جاسکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں