ریاستی حکومت نے فوجی سربراہ کے بیان کا خیرمقدم کیا

جموں/فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کے ایک بیان کہ ’بندوق کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اور نہ ہی فوج اور نہ ملی ٹنٹوں کو کشمیر میں اس بندوق سے کچھ حاصل ہوگا ‘‘کا خیر مقدم کرتے ہوئے تعمیر ات عامہ کے وزیر اور ریاستی حکومت کے ترجمان نعیم اختر نے کہا کہ یہ بیان جموں وکشمیر کے لوگوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جنرل راوت کا بیان ان کے پاکستانی ہم منصب کی بیان کے ساتھ میل کھاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست کے لوگ جو تشدد کا سامنا کرتے آئے ہیں،ایسے بیانات کو خیر مقد م کرتے ہیں ۔اختر نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار کی یہ شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ ریاست کے لوگوں کو مصیبتوں اور تباہیوں سے نجات دلایا جائے اور اب یہ تمام متعلقین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن کی اس تحریک میں شامل ہوجائیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں