فوجی کی حزب میں شمولیت سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

سرینگر/ جے کے این ایس /فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت کے رحجان نے مرکزی سرکار کو انتہائی تشویش میں ڈال دیا ہے۔ادھر جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک اور فوجی اہلکار نے نوکری کو تیاک دیکر حزب المجاہدین میں شمولیت/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 اختیار کرلی ہے۔ صفانگری شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ فوج کی12جیکلے میں تعینات تھا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق فوجی اہلکار اس وقت بہار میں ڈیوٹی کے فرایض انجام دے رہا تھا اور چند روز قبل چھٹی پر آکر اپنے گھر پر قیام پذیر تھا۔اس دوران آج اس وقت ادریس کی تصویر نے مرکزی و ریاستی سرکار سمیت سیکورٹی ایجنسیوں کر حیرت میں ڈال دیا جب اسلحہ سمیت اسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔باوثوق زرائع کے مطابق رواں ماہ کیدوران جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زاید نوجوانوں نے عسکریت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ذرائع کے مطابق عسکریت میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں میں زیادہ تر نوجوان ضلع کولگام سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ کہ عسکریت کا راستہ اختیار کرنے والوں میں بیشتر اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں