کاکاپورہ نے للہارہ کی ٹیم کو 6وکٹوں سے شکست دی

پلوامہ/تنہا ایاز/سٹی سکول کرکٹ لیگ کا فائنل میچ شاندار طریقے سے کھیلا گیافائنل میں کاکاپورہ کی ٹیم نے للہارہ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیاتقریب پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کو داد دے رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پچھلے سال اکتوبر نومبر میں جو کرکٹ ٹورنامنٹ سٹی سکول کرکٹ لیگ کے نام سے شروع کیا گیا تھا کافائنل میچ کاکاپورہ اور للہارہ کے درمیان کھیلا گیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے للہارہ کی ٹیم 123رنز بنا کر آل اوٹ ہوگئی۔ للہارہ کی جانب سے ریاض مراٹھی نے 13گیندوں پر 38رنز بنائے ،فیروز اور ضمیر احمد نے 13,13رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح کاکاپورہ کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 124رنز کا ہدف دیا گیا ۔کاکاپورہ کی جانب سے ارشد نے 3، عاقب 3اور ویرو نے 2کھلاڑیوں کو اوٹ کیا ۔جواب میں کاکاپورہ کی ٹیم نے 18اؤرز میں میچ اپنے نام کر لیا۔کاکاپورہ کی جانب سے دو چچیرے بھائیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاکاپورہ کی ٹیم کو یہ فائنل میچ جتوانے میں اہم رول اد اکیا۔ نمائندے تنہا ایازکے مطابق کاکاپورہ ٹیم کی طرف سے رؤف نے 49 اور انکے چچیرے بھائی عاقب نے 29رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ویرو نے 19رنز بنائے ۔بعد میں رؤف احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ کامران لائنز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سید عادل گیولڈرس کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا ۔ ادھر میچ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد میدان میں موجود تھی۔
 پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقعے پر منظور احمد ، ارشد احمد ، کرکٹ چاچا اور غلام حسن پنڈت موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں