انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹرسٹی کی ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا

لندن /انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔انگلشں پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ برام کے ہاتھوں شکست کی بدولت مانچسٹر سٹی نے سیزن کے اختتام سے قبل ہی ٹرافی پر اپنا حق یقینی بنا لیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ برام سے ایک صفر سے میچ ہار گئی اور اس کے نتیجے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست مانچسٹر سٹی اور بقیہ ٹیموں کے درمیان پوائنٹس کا فرق اتنا زیادہ ہو گیا کہ سیزن کے بقیہ میچوں میں اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔اس ہفتے ہونے والے مقابلوں کے بعد مانچسٹر سٹی کے اب 87 پوائنٹس ہیں جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 71 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے گذشتہ سات سیزنز میں یہ تیسرا موقع ہے کہ مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔مانچسٹر سٹی نے اب تک لیگ میں 33 میچ کھیلے ہیں اور صرف دو میچوں میں شکست ہوئی ہے اور اس نے لیگ میں اب تک 93 گول سکور کیے ہیں۔انگلینڈ کی لیگ میں جیت مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا کے کرئیر کی 24ویں کامیابی ہے۔اس سے قبل وہ سپین میں بارسلونا کے ساتھ اور جرمنی میں بائرن میونخ کے ساتھ بھی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔سال 2008 میں متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زاید ال نہیان نے مانچسٹر سٹی کی ملکیت حاصل کی تھی جس کے بعد سے کلب مختلف مقابلوں میں سات ٹرافیاں جیت چکا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں