آئی پی ایل  رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی ممبئی انڈینس

ممبئی/ گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کی ٹیم کی آئی پی ایل 11 میں کافی خراب شروعات ہوئی ہے اور ٹیم نے اپنے پہلے تینوں میچ گنوا دیئے ہیں۔ممبئی کی ٹیم منگل کو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں جب رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اترے گی تو اس کا واحد مقصد ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنا ہوگا۔ممبئی کی طرح بنگلور کی حالت بھی کوئی بہت اچھی نہیں ہے اور اس نے تین میچوں میں سے دو میچ گنوا دیئے ہیں۔دونوں ہی ٹیموں کے لئے اس میچ میں فتح حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔یہ بھی دلچسپ ہے کہ بنگلور کے کپتان ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ہیں جبکہ محدود اووروں کے نائب کپتان روہت شرما ممبئی ٹیم کے کپتان ہیں لیکن دونوں ہی بڑے کھلاڑی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی نہیں کر پا رہے ہیں۔چمپئن ممبئی کو چنئی سپر کنگز سے ایک وکٹ سے ، سن رائزرس حیدرآباد سے ایک وکٹ سے اور دہلی ڈئیر ڈیولس سے سات وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ بنگلور کو کولکاتہ نائیٹ رائیڈرز سے چار وکٹ سے اور راجستھان رائلس سے 19 رنز سے شکست کھانی پڑی ہے ۔ بنگلور کو واحد جیت کنگز الیون پنجاب کے خلاف چار وکٹ سے ملی ہے ۔وراٹ اور روہت کے درمیان آئی پی ایل 11 کا پہلا مقابلہ یقینی طور پر دلچسپ ہوگا کیونکہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی حکمت عملی کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں لیکن جیت ہار کا فیصلہ اس بات پر انحصار کرے گا کہ کون میدان پر اپنی حکمت عملی کو درست طریقے سے انجام دے پائے ۔ممبئی کا گزشتہ مقابلہ اپنے ہی میدان میں دہلی سے تھا لیکن گزشتہ چمپئن ٹیم 194 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے باوجود اس کا دفاع نہیں کر پائی تھی۔دہلی کے جیسن رائے کے ناٹ آؤٹ 91 رن نے ممبئی کی توقعات کو توڑ دیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں