مفتی محمد سعید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ رئیل کشمیر فٹ بال کلب اور اے جیز آفس کے درمیان میچ برابری پر ختم

سرینگر/ مفتی محمد سعید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کل کھیلے گئے میچ میں جو کہ رئیل کشمیر فٹ بال کلب اور اے جیز آفس کے درمیان کھیلا گیا برابری پر ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی آر سی سٹیڈیم میں ہزاروں فٹ بال شایقین کی موجودگی میں کھیلے گئے میچ میں رئیل کشمیر فٹ بال کلب اور اے جیز آفس کے کھلاڑیوں نے ابر آلودہ موسم کے باوجود دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نے کافی تیز کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کی دفاعی لائن کو دبائو میں لے رکھا ۔لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ رہی ۔کھیل کے 23ویں منٹ میں رئیل کشمیر کے کھلاڑی عبید نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔اے جیز آفس کے کھلاڑیوں نے گول اتارنے کی تابڑ توڑ کوششیں کیں لیکن رئیل کشمیر کی دفاعی لائن کو توڑ نہ سکی۔کھیل کے نصف وقت تک رئیل کشمیر کی برتری برقرار رکھی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں اے جیز آفس کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی جی توڑ کوششیں کررہے تھے جبکہ رئیل کشمیر کے کھلاڑی برتری کو بڑھانے کی کوششیں کرتے رہے ۔اس دوران دونوںٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کوئی بھی اس کا فائدہ اٹھانے میںکامیاب نہ رہے۔کھیل کے 48ویں منٹ میں اے جیز آفس کے کھلاڑیوں نے رئیل کشمیر کی دفاعی لائن کو توڑتے ہوئے گول سکور کرنے میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح میچ برابری پر ختم ہوا۔بلال رونگہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا اوراس کارکردگی پر اسے ایک ہزار روپے کا نقد انعام دیاگیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں