اسلامک یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ، طالبہ سمیت تین افراد زخمی

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، اونتی پورہ کی ایک بس آج صبح لسجن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں شامل ایک طالبہ کو علاج و معالجے کے لئے جہلم ویلی میڈیکل کالج اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب یونیوسٹی طلبا و طالبات سے بھری ایک بس مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک سے ٹکر اگئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں