پونچھ میں دو دن سے لاپتہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾پونچھ میں ایک مقامی نوجوا ن کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق28سالہ آزاد پرویز ولد محمد اقبال ساکن چترال مینڈھر کی لاش مقامی لوگوں نے آج صبح ایک قریبی جنگل میں دیکھی ۔ فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا ، جس نے لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعدقانونی لوازامات پورے کئے اور اسے ورثا کے سپرد کردیا ۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ یہ نوجوان گزشتہ دو روز سے لاپتہ تھا۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس رجسٹر کرکے معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں