اُوڑی میں خوفناک سڑک حادثے میں 32افراد زخمی

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم 32مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ باہمولہ کے اُوڑی علاقے میں اُس وقت رونما ہوا، جب مسافروں سے بھر ی ایک بس ایک موڑ پر اچا نک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر الٹ گئی اور قریبی کھیتوں میں جاگری ۔بس میں سوار مسافروں میں 32افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچادیا گیا ، جہاں ان میں سے شامل شدید زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کے لئے سرینگر کے سکمز ریفر کردیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں