سوپور میں مشتعل طلبا اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپیں

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾جنوبی کشمیر کے سوپور قصبے میں طلبا اور فورسز کے درمیان پر تشدد جھڑپیں آج اُس وقت شروع ہوگئیں ، جب کھٹوعہ کی معصوم بچی آصفہ کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ پر احتجاج کرنے کے لئے ڈگری کالج سوپور کے طلبا نے کالج احاطے سے باہر آئے ۔ مظاہرین اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کو فوری طور پر ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اس موقعے پر علاقے میں تعینا ت فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ٹیر گیس کے گولے داغے اور ساتھ ہی طرفین کے درمیان پر تشدد جھڑہیں شروع ہوگئیں ، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں