لبریشن فرنٹ سربراہ گاندربل میں گرفتار

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سینئر مزاحمتی لیڈر اور لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یٰسین ملک کو آج وسطی کشمیر کے گاندربل میں اُس وقت گرفتار کرلیا گیا ، جب کنگن میں اس ماہ کے ابتدا میں پولیس کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے نوجوان گوہر احمد راتھر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے جارہے تھے۔ پولیس نے ملک کو گاندربل کے پرنگ علاقے میں گرفتار کرلیا ۔ اُنہیں گاندبل پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ۔اس سے قبل ملک چھتر گل کے نوجوان عامر حمید کے گھر گئے تھے ، جو فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوجانے کے بعد حال ہی میں اسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں