ڈوڈہ سڑک حادثے میں دو نوجوان موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے

سرینگر//﴿ آفتاب ویب ڈیسک ﴾ڈوڈہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ آج ڈوڈہ کے پریم نگر علاقے میں اُس وقت رونما ہوا، جب ایک موٹر سائیکل ، جس پر دو نوجوان سوار تھے ، ایک تیز رفتار ٹیمپو سے ٹکرا گیا ۔ دونوں نوجوان موقعے پر لقمہ اجل بن گئے ۔مرنے والوں کی شناخت 19سالہ محمد احسن ولد عبدالطیف اور 18سالہ محمد عرفان ولد مشتاق احمد کے بطور ہوئی ہے۔ یہ دونوں نوجوان بسرن گندوہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں