یٰسین ملک اور نور محمد کلوال رہا کردئے گئے تحریک کے قائد سردار رشید حسر ت کی یاد میں تعزیتی تقریب

سرینگر/ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور زونل صدر نور محمد کلوال کو پولیس حراست سے رہا کردیا گیا ہے۔ یاسین ملک کو ۵/ مئی ۸۰۱۲÷ئ کو جبکہ نور محمد کلوال کو ۶/اپریل۸۱۰۲÷ئ کو گرفتار کیاگیا تھا ۔ اسطرح یاسین صاحب کو قریب ۸ روز کی حراست جبکہ نور صاحب کو قریب ۰۴ روز قید میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔ دونوں کو کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے تحریک آزادی کے سرخیل اور عظیم قائد مرحوم سردار رشید حسرت صاحب کو انکی وفات کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔مرحوم سردار رشید حسرت کو ایک بہترین قائد، ایک پرعزم آزادی پسنداور ایک مخلص و حلیم انسان قرار دیتے ہوئے لبریشن فرنٹ چیئرمین نے کہا کہ مرحوم بابائے قوم شہید محمد مقبول بٹ اورقائد کشمیر مرحوم امان اللہ خان کے قریبی ساتھی تھے جنہوں نے اپنے وطن کی آزادی اور وحدت کی بحالی کیلئے پرعزم جدوجہد کی اور مرتے دم تک اسی مقدس مشن کے ساتھ وابستہ رہے۔مرحوم سرادر رشید حسرت کی یاد میں آج لبریشن فرنٹ کے مرکزی دفتر سرینگر پر ایک یادگاری مجلس منعقد ہوئی جس میں فرنٹ کے جملہ قائدین و اراکین نے شرکت کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں