گاندربل اور اوڑی میں سڑک حادثات، ایک ہلاک

گاندربل،اوڑی رحیم رضوان :کے این این :گاندربل اوراوڑی میں سڑک حادثات کے دوران ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیاجبکہ ایک خاتون سمیت3افرادزخمی ہوگئے۔ وسطی ضلع گاندربل میں ننرعلاقہ کے نزدیک ایک نجی گاڑی ڈرائیورکے قابوسے باہرہوکراُلٹ گئی جسکے نتیجے میں اس میں سوارایک خاتون سمیت 3افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایک نجی آلٹوکارزیرنمبرJK01J-5960کوکائوباغ ننرگاندربل کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق گوٹلی باغ جارہی اس نجی کارمیں سوارتین افرادمیں سے ایک عامرسہیل خان ولدعبدالمجیدساکنہ گوٹلی باغ موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گیاجبکہ اس حادثے میں نسیم احمدخان اورایک خاتون لالی جان زخمی ہوگئی ۔دونوں زخمیوں کومقامی اسپتال پہنچایاگیاتاہم یہاں سے اُنھیں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔اس دوران شمالی کشمیرکے سرحدی تحصیل اوڑی میں سلام آبادکے نزدیک ایک سوموگاڑی زیرنمبرJK05B-651ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکرایک کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں اس چھوٹی مسافرگاڑی کاڈرائیورمحمداسلم قریشی زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ یہ سوموگاڑی اوڑی سے سلطان ڈکی جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کی شکارہوئی ۔زخمی ڈرائیورکواسپتال منتقل کیاگیاجہاں اُسکی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں